Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
گزشتہ حکومت نے سی پیک میں رشوت ستانی کا الزام لگا کر چین کو ناراض کیا، احسن اقبال – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

گزشتہ حکومت نے سی پیک میں رشوت ستانی کا الزام لگا کر چین کو ناراض کیا، احسن اقبال

اسلاآباد: وفاقی وزیر احسن اقبال نے لیڈرز ان اسلاآباد کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ پی ٹی آئی حکومت کی وجہ سے چین اور پاکستان کے تعلقات میں خلش پیدا ہوئی تھی۔

رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی حکومت نے سی پیک میں رشوت ستانی کا الزام لگا کر چین کو ناراض کر دیا تھا۔ احسن اقبال نے بتایا کہ چینی صدر شی نے اپنی 100 کمپنیوں کو ہدایت کی ہے کہ پاکستان میں سرمایہ کاری کریں۔

احسن اقبال نے اپنے خطاب میں کہا کہ 2017 اور 2018 میں کئی ملکوں کے سفیر مجھ سے سی پیک میں شامل ہونے کا کہتے رہے۔
ان کا کہنا تھا کہ سی پیک کرکٹ کی بال والا کیچ نہیں فٹبال کا کیچ تھا جو گزشتہ حکومت نے 4 سال میں ڈراپ کر دیا۔

احسن اقبال کا کہنا تھا کہ گزشتہ حکومت نے چین کو کہا کہ سی پیک میں مہنگے قرضے دیئے گئے ہیں وزیروں کو رشوت دی ہے، میرے خلاف اور شہباز شریف پر بےہودہ الزام لگائے اور سی پیک کو اسکینڈل بنایا گیا اور ایک ایک کر کے ساری کمپنیاں پاکستان سے جانا شروع ہوگئیں۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *