Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
فی تولہ سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کی کمی – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

فی تولہ سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کی کمی

کراچی: ڈالر کے اوپن ریٹ میں نمایاں کمی کے مثبت اثرات جمعرات کو سونے کی مقامی قیمتوں پر بھی مرتب ہوئے اور بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 7 ڈالر کے اضافے سے 1967 ڈالر کی سطح پر پہنچنے کے باوجود سونے کی مقامی قیمتوں میں کمی نظر آئی۔

فی تولہ اور دس گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب 5400 روپے اور 4629 روپے کی بڑی کمی واقع ہوئی۔

کراچی، حیدرآباد، سکھر، ملتان، لاہور، فیصل آباد، راولپنڈی، اسلام آباد، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت گھٹ کر 229000 روپے اور اسی طرح فی دس گرام سونے کی قیمت بھی گھٹ کر 196331 روپے ہوگئی۔
اسی طرح فی تولہ چاندی کی قیمت 50 روپے کی کمی سے 2750 روپے اور دس گرام چاندی کی قیمت بھی 42.86 روپے کی کمی سے 2357.68 روپے کی سطح پر آگئی۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *