Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
سابق ڈپٹی اسپیکر پختونخوا اسمبلی محمود جان گرفتار – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

سابق ڈپٹی اسپیکر پختونخوا اسمبلی محمود جان گرفتار

پشاور: پختون خوا اسمبلی کے سابق ڈپٹی اسپیکر محمود جان سمیت تین افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔

پولیس کے مطابق پی ٹی آئی سے تعلق رکھنے والے سابق ڈپٹی اسپیکر محمود جان کے خلاف قتل، اقدام قتل کا مقدمہ درج ہے۔ ان کا مقامی افراد کے ساتھ جائیداد کا تنازع چلا آرہا ہے، جس میں دونوں جانب سے 3 افراد جاں بحق، 8سے زائد زخمی ہوئے۔

بعد ازاں پولیس نے قتل اور اقدام قتل کے مقدمے میں نامزد پی ٹی آئی کے رہنما اور سابق ڈپٹی اسپیکر صوبائی اسمبلی محمود جان کو جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کردیا، جہاں عدالت نے ملزم کو ایک روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔
قبل ازیں پولیس نے عدالت میں مؤقف اختیار کیا کہ ملزم کو تھانہ ریگی کی حدود میں عیسیٰ خیل قوم کے جلوس پر فائرنگ کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔ ڈیرہ اسماعیل خان کی مقامی عدالت سے عبوری ضمانت خارج ہونے کے بعد ملزم کو گرفتار کیا گیا۔ملزم سے مزید تفتیش کی ضرورت ہے۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *