گوجرانوالا کی عدالت نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہی کو عدم شواہد کی بنیاد پر دونوں مقدمات میں بری کرنے کا حکم دے دیا۔
ڈیوٹی جوڈیشل مجسٹریٹ نے دونوں مقدمات میں محفوظ فیصلہ سنادیا۔ پرویز الہی کے خلاف گوجرانوالا کے تھانہ اینٹی کرپشن میں دو مقدمات درج تھے اور ان پر الزام تھا کہ گجرات میں سڑکوں کی تعمیر کے ٹھیکوں کے دوران مبینہ طورپر رشوت لی گئی تھی۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز لاہور کی اینٹی کرپشن کورٹ نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب کو مقدمے سے بری کردیا تھا جس پر پرویز الہی کو گوجرانوالا میں درج مقدمے میں گرفتار کرلیا گیا تھا۔

Leave a Reply