Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
بشریٰ بی بی کا مقدمات کی تفصیلات، گرفتاری رکوانے کیلیے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

بشریٰ بی بی کا مقدمات کی تفصیلات، گرفتاری رکوانے کیلیے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع

لاہور: بشریٰ بی بی نے پاکستان بھر میں درج مقدمات کی تفصیلات اور گرفتاری رکوانے کے لیے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا۔

بشریٰ بی بی نے انتظار پنجوتہ اور اعجاز بٹر ایڈوکیٹ کی وساطت سے آئینی درخواست دائر کی۔ درخواست میں وفاقی حکومت، صوبائی حکومتوں، تمام آئی جیز اور ایف آئی اے سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔

بشریٰ بی بی نے موقف اپنایا کہ مصدقہ اطلاعات ہیں کہ میرے خلاف کئی فوجداری مقدمات درج کیے گئے ہیں جبکہ مقدمات کی تفصیلات فراہم نہیں کی جا رہیں اور خدشہ ہے کسی بھی خفیہ مقدمے میں گرفتاری ہو سکتی ہے۔ اپنے خلاف درج تمام کیسز کی تفصیلات لینا آئینی اور قانونی حق ہے۔
درخواست میں استدعا کی گئی کہ لاہور ہائیکورٹ پاکستان بھر میں درج مقدمات کی تفصیلات طلب کرے، عدالت کسی خفیہ مقدمے میں غیر قانونی گرفتاری سے بھی روکنے کا حکم جاری کرے۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *