Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
کے الیکٹرک کی کارکردگی سے مطمئن نہیں، وفاقی وزیر آئی ٹی امین الحق – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

کے الیکٹرک کی کارکردگی سے مطمئن نہیں، وفاقی وزیر آئی ٹی امین الحق

کراچی: متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کی رابطہ کمیٹی کے رکن و وفاقی وزیر آئی ٹی سید امین الحق نے چیئرمین نیپرا توصیف فاروقی سے ملاقات کی ہے۔

اس موقع پر رکن رابطہ کمیٹی جاوید حنیف بھی موجود تھے۔ ملاقات میں کے الیکٹرک کے حوالے سے گفتگو بھی ہوئی ہے۔

امین الحق نے کہا کہ اہلیان کراچی کو کےالیکٹرک سے اووربلنگ، لوڈشیڈنگ سے متعلق بے شمار شکایات ہیں،کراچی کے نمائندے ہونے کی حیثیت سے ہم کے الیکٹرک کی کارکردگی سے مطمئن نہیں ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ کےالیکٹرک معاہدے کی تجدید میں کراچی کے شہریوں کے تحفظات کو اہمیت دی جانی چاہیئے، جون جولائی کی شدید گرمی اور مون سون میں بجلی کی فراہمی میں مسائل ہوسکتے ہیں،کے الیکٹرک کو پابند کیا جائے کہ وہ موسم کی سختیوں کے حوالے سے پیشگی اقدامات کرے،اگر صارفین کو حقوق کا تحفظ اور انھیں مطلوبہ سہولیات نہ ملیں تو بے چینی فطری ہے۔

چیئر مین نیپرا توصیف فاروقی نے کہا کہ نیپرا ایک ریگولیٹر کی حیثیت سے صارفین کے حقوق کے تحفظ کی امانتدار ہے،کوشش ہوگی کہ مسائل اور تحفظات کو اس کی رُوح کے مطابق حل کیا جائے۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *