Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
حکومت پنجاب کا ’’اب گاؤں چمکیں گے“ پروگرام شروع کرنے کا اصولی فیصلہ – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

حکومت پنجاب کا ’’اب گاؤں چمکیں گے“ پروگرام شروع کرنے کا اصولی فیصلہ

لاہور: حکومت پنجاب نے دیہات میں عوام کو شہر کی طرز پر سہولیات فراہم کرنے کے لیے ’’اب گاؤں چمکیں گے“ پروگرام شروع کرنے کا اصولی فیصلہ کیا ہے۔

اس پروگرام کے تحت دیہات میں پینے کے صاف پانی کی فراہمی اور صفائی کا مربوط نظام تشکیل دیا جائے گا اور دیہات میں لوگوں کو بنیادی سہولتیں ان کی دہلیز پر فراہم کی جائیں گی۔ پروگرام کے تحت گاؤں میں رہنے والوں کو برتھ، ڈیتھ سر ٹیفکیٹ، شادی اور طلاق رجسٹریشن کے لیے دور دراز نہیں جانا پڑے گا۔

ہر گاؤں میں چوکیداری کا بہترین نظام رائج کیا جائے گا اور گاؤں کی حالت سدھارنے کے لیے مقامی معززین پر مشتمل کمیٹی تشکیل دی جائے گی۔ گاؤں میں کمیٹی تشکیل دینے کا اختیار متعلقہ اسسٹنٹ کمشنر کو حاصل ہوگا۔ ہر گاؤں سے وصول ہونے والا ریونیو گاؤں کی ہی بہتری پر خرچ ہوگا۔
نگراں وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے ”اب گاؤں چمکیں گے“ پروگرام پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لیے انتظامیہ کو ٹاسک دے دیا ہے۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *