Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
سارہ علی خان نے بھارتی کرکٹر سے تعلقات پر اپنی خاموشی توڑ دی – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

سارہ علی خان نے بھارتی کرکٹر سے تعلقات پر اپنی خاموشی توڑ دی

ممبئی: بالی وڈ کی نئی ابھرتی ہوئی اداکارہ سارہ علی خان اپنی نئی رومینٹک کامیڈی فلم ’زرا ہٹ کے، زرا بچ کے‘ کی تشہیری مہم میں مصروف ہیں اور ایک تازہ انٹرویو میں انہوں نے اپنے رومینٹک پارٹنر کے حوالے سے گفتگو کی ہے۔

اداکارہ کے کرکٹر شبمان گِل کے ساتھ ’ڈیٹنگ‘ کی خبریں انڈسٹری میں پھیلی ہوئی ہے اور دونوں کو مختلف جگہوں پر ایک ساتھ دیکھا گیا ہے لیکن اس حوالے سے اب تک کسی نے بھی اپنی زبان نہیں کھولی ہے۔

انٹرویو کے دوران سارہ علی خان سے پوچھا گیا کہ کیا وہ ایک کرکٹر سے شادی کرنا چاہتی ہے تو انہوں نے جواب دیتے ہوئے بتایا کہ ان کیلئے ساتھی کا پیشہ کوئی مسئلہ نہیں ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ میری شخصیت جس طرح کی ہے اس کیلئے ساتھی کا پیشہ کوئی مسئلہ نہیں ہے چاہے وہ اداکار ہو، کرکٹر ہو، تاجر ہو یا ڈاکٹر۔

اداکارہ نے بتایا کہ ان کے پارٹنر کا ذہنی اورعلمی مزاج ان کے ساتھ ضرور ملنا چاہئے اور یہ سب سے بہترین ہے اور پیشے کے مقابلے میں زیادہ بہتر ہے۔

سارہ علی خان کا مزید کہنا تھا کہ جس طرح کا آدمی میں اپنی زندگی میں چاہتی ہوں ایسے شخص سے میری ابھی تک ملاقات نہیں ہوئی ہے۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *