Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
پرانے انڈوں کو نئی ٹوکری میں ڈالنے سے استحکام نہیں آئے گا، سراج الحق – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

پرانے انڈوں کو نئی ٹوکری میں ڈالنے سے استحکام نہیں آئے گا، سراج الحق

لاہور: امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے پی ٹی آئی جوڑ کر جہانگیر ترین کی پارٹی ’استحکام پاکستان‘ میں شمولیت کرنے والے اراکین کے حوالے سے کہا ہے کہ پرانے انڈوں کو نئی ٹوکری میں ڈالنے سے استحکام نہیں آئے گا۔

لاہور میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آزمائے ہوئے لوگ اور پارٹیاں بہتری نہیں لا سکتیں، ملک پر مسلط ظالم جاگیردار اور کرپٹ سرمایہ دار امریکا کے وفادار ہیں، روس پاکستان میں آجاتا توحکمران اشرافیہ اس کے ٹینکوں پر بیٹھ جاتی۔

انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی، ن لیگ، تحریک انصاف نے جنوبی پنجاب کے عوام سے جھوٹے وعدے کیے، جنوبی پنجاب کا پڑھا لکھا نوجوان ملک سے باہر بھاگ رہا ہے، جنوبی پنجاب کاکسان پریشان ہے،خواتین مزدوریاں کرنے پر مجبور ہیں۔
سراج الحق نے کہا کہ جماعت اسلامی نے کراچی میں اکثریت حاصل کی، کراچی میں ہماری اکثریت کو اقلیت میں بدلا گیا تو حکومت سندھ حالات کی ذمہ دار ہوگی۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *