Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
آئی جی پولیس کو لاپتہ وکیل ریاض حنیف راہی کی بازیابی کا حکم – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

آئی جی پولیس کو لاپتہ وکیل ریاض حنیف راہی کی بازیابی کا حکم

اسلام آباد ہائی کورٹ نے آئی جی پولیس کو لاپتہ وکیل کی بازیابی کے لیے پولیس ڈیپارٹمنٹ اور متعلقہ انٹیلی ایجنسیوں سے معلومات حاصل کرنے کی ہدایت کر دی اور ایس ایس پی آپریشن کو 12 جون کو پیش ہونے کا حکم دیا۔

اسلام آباد ہائی کوٹ کے جسٹس طارق محمود جہانگیری نے لاپتہ وکیل ریاض حنیف راہی ایڈووکیٹ کی بازیابی کے لیے ان کے بیٹے حافظ محمد اسامہ ریاض کی درخواست پر سماعت کا تحریری حکم نامہ جاری کر دیا ہے۔

حک نامے میں کہا گیا ہے کہ پٹیشنر کے مطابق اس کے والد چھ جون کو سپریم کورٹ میں سماعت اٹینڈ کرنے کے بعد سے لاپتہ ہیں۔ پٹیشنر کو خدشہ ہے کہ اس کے والد کو کچھ افراد یا ایجنسی نے غیر قانونی حراست میں رکھا ہے۔
عدالت نے حکم دیا کہ آئی جی اسلام آباد مبینہ طور پر اغوا کیے گئے وکیل سے متعلق 12 جون تک رپورٹ جمع کرائیں۔ ایس ایس پی آپریشن کو ذاتی حیثیت میں عدالت پیش ہونے کی ہدایت کریں ۔ وزارت دفاع کے ماتحت انٹیلی جنسی ایجنسیوں اور انٹیلی جنس بیورو سے بھی معلومات اکٹھی کریں۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *