Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
سلمان خان کو ’بگ باس 16‘ کا معاوضہ ایک ہزار کروڑ روپے ملا، رپورٹ میں انکشاف – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

سلمان خان کو ’بگ باس 16‘ کا معاوضہ ایک ہزار کروڑ روپے ملا، رپورٹ میں انکشاف

ممبئی: ریئلٹی شو ’بگ باس‘ بھارت کا مقبول ترین ٹی وی شو ہے اور 2006 سے اس کے مختلف میزبان رہے لیکن چوتھے سیزن سے سپر اسٹار سلمان خان نے اس کی میزبانی سنبھال لی اور وہ اب تک ناظرین کو اپنی کرشماتی شخصیت سے محظوظ کررہے ہیں۔

بگ باس سے سلمان خان کی کمائی کے حوالے سے اکثر خبریں سامنے آتی ہیں اور اداکار خود بھی مزاحیہ انداز میں اس پر تبصرہ کرتے ہیں لیکن اب تازہ رپورٹ میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ بگ باس اداکار کی شوبز کمائی کا بڑا ذریعہ بن چکا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق سیزن چار سے چھ تک بگ باس کی ایک قسط کی مد میں اداکار کو ڈھائی کروڑ انڈین روپے فیس دی جاتی تھی۔

سیزن سات سے ان کی فیس ڈبل ہوگئی اور انہیں ایک قسط کے پانچ کروڑ ملنے لگے جبکہ سیزن آٹھ میں یہ رقم ساڑھے پانچ کروڑ بن گئی۔

بگ باس کے سیزن نو اور دس میں اداکار کو فی قسط سات سے آٹھ کروڑ دیئے جاتے ہیں جبکہ سیزن گیارہ اور بارہ میں فیس کی رقم 11 کروڑ تک پہنچ گئی۔

سیزن 13 میں فی قسط ساڑھے پندرہ جبکہ سیزن 14 میں وہ 20 کروڑ فی قسط فیس چارج کرنے لگے اور سیزن 15 میں فیس کی رقم پندرہ کروڑ فی قسط رہی۔

بگ باس سیزن 16 میں اداکار کو پورے سیزن کیلئے ایک ہزار کروڑ انڈین روپے دیئے گئے جو ان کی ریئلٹی شو کی سب سے زیادہ کمائی بن گئی ہے۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *