Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
پہلی بار بجٹ میں صحافیوں کے لیے ہیلتھ انشورنس کی رقم مختص کی گئی، مریم اورنگزیب – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

پہلی بار بجٹ میں صحافیوں کے لیے ہیلتھ انشورنس کی رقم مختص کی گئی، مریم اورنگزیب

اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ پہلی بار بجٹ میں صحافیوں کے لیے ہیلتھ انشورنس کی رقم مختص کی گئی ہے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ اعلان کرتے ہوئے مجھے بڑی خوشی ہو رہی ہے کہ پہلی بار بجٹ میں صحافیوں کے لئے ہیلتھ انشورنس کی رقم مختص کی گئی ہے۔

وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ مالی سال 2023ـ24ء کے بجٹ میں ایک ارب روپے اس مقصد کے لیے رکھے گئے ہیں۔ مریم اورنگزیب نے کہا کہ میں وزیراعظم شہباز شریف اور وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا شکریہ ادا کرتی ہوں کہ اس اہم قدم کے لیے انہوں نے رقم فراہم کی۔
انہوں ںے کہا کہ بطور وزیر اطلاعات یہ میرے اولین مقاصد میں سے ایک تھا کہ ورکنگ جرنلسٹس کو خاص طور پر ان کی مشکل کی گھڑی میں یہ سہولت میسر آئے۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *