Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
کے پی حکومت نے سرپلس بجٹ دینے کیلئے آئی ایم ایف معاہدے پر دستخط کردیے – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

کے پی حکومت نے سرپلس بجٹ دینے کیلئے آئی ایم ایف معاہدے پر دستخط کردیے

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے آئی ایم ایف کی شرط کے مطابق اگلے مالی سال کا بجٹ سرپلس دینے کے معاہدہ پر دستخط کردیے۔

سرکاری ذرائع کے مطابق صوبائی کابینہ کی منظوری کے بعد معاہدہ پر دستخط ہوگئے ، معاہدہ مرکزی حکومت کو ارسال کردیاگیا۔ معاہدے کے مطابق اگلے مالی سال کے لیے صوبائی حکومت 95 ارب کا سرپلس بجٹ دے گی۔

صوبہ نے آئی ایم ایف معاہدہ پر دستخط تو کردیئے تاہم صوبہ کم ازکم 200 ارب خسارہ کا شکار ہے۔ خسارے کا شکار ہونے کی صورت میں صوبہ سرپلس بجٹ کیسے برقراررکھ پائے گا، یہ حیران کن ہے۔
پچھلے بجٹ میں تحریک انصاف کی محمودخان حکومت نے 117 ارب کا سرپلس بجٹ دینے کے لیے آئی ایم ایف معاہدہ پر دستخط کیے تھے۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *