Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
بگ باس سیزن 14 کی فاتح روبینہ دلیک کار حادثے میں زخمی – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

بگ باس سیزن 14 کی فاتح روبینہ دلیک کار حادثے میں زخمی

بھارتی ڈراموں میں اداکاری کے جوہر اور رئیلٹی شو بگ باس سیزن 14 کی فاتح روبینہ دلیک کار حادثے میں زخمی ہوگئیں۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق اداکارہ کی گاڑی کو 10 جون ہفتے کے روز ایک ٹرک نے ٹکر ماردی، جس کی اطلاع نے شوہر مداحوں کو سوشل میڈیا کے ذریعے دی۔

انہوں نے ٹوئٹر پر جاری پیغام میں دو گاڑیوں کی تصاویر پوسٹ کیں اور لکھا کہ ‘یہ ہمارے ساتھ ہوا، آپ کے ساتھ بھی ہو سکتا ہے، فون میں مصروف ٹریفک سگنلز توڑنے والے احمقوں سے ہوشیار رہیں، روبینہ اس وقت گاڑی میں تھیں جسے طبی امداد کے لیے لے جایا گیا’۔

اداکارہ کے شوہر نے ممبئی پولیس سے واقعہ کی تحقیات کیلئے درخواست کردی ہے۔

روبینہ دلیک نے اپنی ٹوئٹ میں طبیعت سے متعلق بتایا ‘اس حادثے میں میرے سر اور کمر کے نچلے حصے میں چوٹ لگی ہے جس کی وجہ سے میں گہرے صدمے میں مبتلا ہوں’۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *