Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
طلاق کے بعد بدترین معاشی حالات کا سامنا کرنا پڑا، ماریہ بی – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

طلاق کے بعد بدترین معاشی حالات کا سامنا کرنا پڑا، ماریہ بی

کراچی: پاکستان کی نامور فیشن ڈیزائنر ماریہ بی اکثر اپنے غیر فیشنی تبصروں کی وجہ سے خبروں کی سرخیوں میں رہتی ہیں، اب انہوں نے اپنی جدوجہد سے بھرپور زندگی سے متعلق تجربات مداحوں کے ساتھ شیئر کیے ہیں۔

ایک تازہ انٹرویو میں فیشن ڈیزائنر نے بتایا کہ ان کی کامیابی کا سفر آسان نہیں تھا، ایک بچی کی مطلقہ ماں ہونے کے ساتھ انہیں بہت زیادہ جدوجہد کرنی پڑی اور بہت برے معاشی حالات کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ جب ان کو طلاق ہوئی تو ان کی تین سالہ بچی تھی اور ان کا بزنس کم ترین سطح پر تھا، وہ کرایے کے گھر میں رہتی تھیں اور ان کے پاس اپنے ملازمین کو تنخواہ دینے کیلئے بھی پیسے موجود نہیں تھے۔

ماریہ بی نے بتایا کہ آج ان کا بڑا گھر دیکھ کر لوگ الٹی سیدھی باتیں کرتے ہیں لیکن انہیں علم نہیں ہے کہ اس کو حاصل کرنے میں 20 برس کا سفر لگا اور وہ اتنا عرصہ کرائے کے گھر میں رہی۔

انہوں نے بتایا کہ انہیں انڈسٹری میں موجود فیشن مافیا کا مقابلہ کرنا پڑا جو ان کے ’عوامی ڈیزائنر‘ ہونے پر معترض تھے اور اس مافیا کا خیال تھا ماریہ کبھی کامیاب نہیں ہوسکے گی۔

ڈیزائنر کا کہنا تھا کہ لوگوں کا خیال تھا کہ طلاق کے بعد ماریہ بی ہرجانے کے طور پر اربوں روپے کی رقم ملی ہے حالاں کہ اس وقت ان کے معاشی حالات بہت خراب تھے۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *