Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
پاکستان ریلویز کے انجینئرز نے وی ایچ ایف انٹینا تیار کرلیا – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

پاکستان ریلویز کے انجینئرز نے وی ایچ ایف انٹینا تیار کرلیا

لاہور: پاکستان ریلویز کے انجینئرز نے وی ایچ ایف انٹینا تیار کر لیا جس کےبعد ریلوے پرزوں کی درآمد کے خرچے میں تقریباً 3 کروڑ روپے کمی آئے گی۔

اس حوالے ریلوے ترجمان نے بتایا کہ اس سے قبل یہ انٹینے دوسرے ممالک سے درآمد کیے جاتے تھے، ریلوے انجینئرز نے وی ایچ ایف انٹینا سگنل شاپ میں تیار کیا ہے اور اس کی کامیاب ٹیسٹنگ بھی مکمل ہو چکی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے ریلوے انتظامیہ کو اس ماہ کے آغاز میں امپورٹ ہونے والے پرزوں کی مقامی سطح پر مینوفیکچرنگ پر ورکنگ تیز کرنے کی ہدایت کی تھی۔
ترجمان ریلوے کے مطابق وزیر ریلوے کی ہدایات پر انجینئرز کی جانب سے مقامی سطح پر پارٹس کی تیاری پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے، جس سے دوسرے ممالک میں تیار ہونے والے پرزوں پر انحصار میں کمی آئے گی۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *