Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
حافظ نعیم کی درخواست میں فریق بننے کیلیے مرتضیٰ وہاب کا ہائیکورٹ سے رجوع – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

حافظ نعیم کی درخواست میں فریق بننے کیلیے مرتضیٰ وہاب کا ہائیکورٹ سے رجوع

کراچی: پیپلز پارٹی کے نامزد میئر مرتضیٰ وہاب نے جماعت اسلامی کے حافظ نعیم الرحمٰن کی درخواست میں فریق بننے کے لیے ہائی کورٹ سے رجوع کرلیا۔

مئیر کراچی کے انتخاب کی جنگ میں قانونی معاملات شدت اختیار کر گئے۔ میئر کے براہ راست انتخاب سے متعلق سندھ اسمبلی سے قانون سازی کے خلاف جماعت اسلامی کے نامزد میئر حافظ نعیم الرحمٰن کی درخواست میں فریق بننے کے لیے پیپلز پارٹی کے نامزد میئر مرتضیٰ وہاب نے سندھ ہائی کورٹ سے رجوع کرلیا۔

مرتضیٰ وہاب کی جانب سے فریق بننے کے لیے دائر درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ حافظ نعیم الرحمٰن کی درخواست کی سماعت کے دوران میرا مؤقف بھی سنا جائے۔ مئیر کراچی کے انتخاب میں حصہ لینے کے لیے میرے کاغذات نامزدگی منظور ہوچکے ہیں۔
سندھ ہائی کورٹ میں دائر کی گئی درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ صوبائی اسمبلی نے تمام پہلوؤں کو مدنظر رکھتے ہوئے قانون سازی کی ہے۔ حافظ نعیم الرحمٰن کی درخواست حقائق کے منافی ہے، مسترد کی جائے۔

واضح رہے کہ حافظ نعیم الرحمٰن نے براہ راست مئیر کے انتخاب میں حصہ لینے کے قانون کو سندھ ہائیکورٹ میں چیلنج کررکھا ہے جب کہ عدالت نے 13 جون کو فریقین سے جواب طلب کررکھا ہے۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *