Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
نو مئی واقعات میں ملوث افراد کیخلاف پرانے قوانین کے تحت کارروائی ہورہی ہے، خواجہ آصف – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

نو مئی واقعات میں ملوث افراد کیخلاف پرانے قوانین کے تحت کارروائی ہورہی ہے، خواجہ آصف

اسلام آباد: وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ نو مئی واقعات میں ملوث ملزمان کیخلاف کارروائی کیلیے کوئی نیا قانون نہیں بنایا جارہا، پوری دنیا میں فوجی تنصیبات پر حملے کے مقدمات ملٹری کورٹس میں ہی چلتے ہیں۔

قومی اسمبلی میں مذمتی قرارداد پیش کرنے کے بعد ایوان میں اظہار خیال کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ نو مئی کو فوجی تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا، ہمارا نظام مفلوج ہو چکا اور ادارے پارٹی بن چکے ہیں، نو مئی کے ملزمان کے خلاف کوئی نیا قانون نہیں بنایا جا رہا، نو مئی کے حوالے سے کتابوں میں موجود قوانین کا استعمال کیا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پوری دنیا میں فوجی تنصیبات پر حملوں کے کیس فوجی عدالتوں میں چلتے ہیں ، ہم نے کوئی نیا قانون نہیں بنایا بلکہ یہ قانون پہلے سے موجود ہے ، جہاں دہشت گردی ہوگی وہاں دہشت گردی قانون کے تحت کیس چلے گا ، جہاں 16 ایم پی او کے تحت کیس چلنا ہے اسی کے مطابق چلے گا۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *