Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
پی ٹی آئی، پی ڈی ایم میں اتفاق رائے کی ضرورت ہے، وزیر مملکت خزانہ – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

پی ٹی آئی، پی ڈی ایم میں اتفاق رائے کی ضرورت ہے، وزیر مملکت خزانہ

اسلام آباد: وزیر مملکت برائے خزانہ نے زور دیا ہے کہ پی ٹی آئی، پی ڈی ایم سمیت تمام جماعتوں کے درمیان اتفاق رائے کی ضرورت ہے۔

سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کا سلیم مانڈوی والا کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں وزیر مملکت خزانہ ڈاکٹر عائشہ غوث پاشا نے نئے بجٹ پر بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ نیا بجٹ آئی ایم ایف فریم ورک کے خدوخال کے مطابق بنایا گیا ہے، جس میں جی ڈی پی گروتھ اور روزگار کے مواقع پیدا کرنے کیلئے اقدامات شامل ہیں۔

عائشہ غوث پاشا نے کہا کہ ملک کو ڈیفالٹ سے بچانا حکومت کی بہت بڑی کامیابی ہے، نئے بجٹ میں 223 ارب روپے کے ٹیکس اقدامات لیئے گئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ منی بجٹ کے اقدامات ابتدائی طور پر چار ماہ کیلئے تھے، اب یہ اقدامات اگلے پورے سال رہیں گے۔

وزیر مملکت خزانہ نے کہا کہ میثاق معیشت وقت کی ضرورت ہے، پی ٹی آئی، پی ڈی ایم سمیت تمام جماعتوں کے درمیان اتفاق رائے کی ضرورت ہے۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *