Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
آئی ایم ایف کو پاک چین تعلقات کھٹک رہے ہیں لگتا ہے معاہدہ نہیں ہوگا، رضا ربانی – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

آئی ایم ایف کو پاک چین تعلقات کھٹک رہے ہیں لگتا ہے معاہدہ نہیں ہوگا، رضا ربانی

اسلام آباد: پیپلز پارٹی کے سینیٹر رضا ربانی نے کہا ہے کہ لگتا ہے آئی ایم ایف سے معاہدہ نہیں ہوگا اسے پاکستان اور چین کے تعلقات کھٹک رہے ہیں۔

سینیٹ میں اظہار خیال کرتے ہوئے رضا ربانی نے کہا کہ آئی ایم ایف ایک سوچے سمجھے منصوبے کے تحت گول پوسٹ کو آگے بڑھا دیتی ہے، آئی ایم ایف بین الاقوامی سامراج کے ایجنٹ کا کردار ادا کرتی ہے، بین الاقوامی سامراج کو پاکستان اور چین کے تعلقات کھٹک رہے ہیں ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف نے کہا کہ ہم تصدیق کرنا چاہتے ہیں کہ ان کا دیا گیا قرضہ چین کو ادائیگیوں کے لیے استعمال تو نہیں ہوگا، مجھے لگتا ہے کہ آئی ایم ایف سے معاہدہ نہیں ہوگا، پاکستان کو آئی ایم ایف اور بین الاقوامی سامراج کے چنگل سے نکلنا ہوگا۔
رضا ربانی نے کہا کہ چھوٹے صوبوں کے ساتھ پھر امتیازی سلوک کیا جارہا ہے، بلوچستان کے ترقیاتی فنڈز کو کم کیا گیا ہے، میرا مطالبہ ہے کہ بلوچستان کے ترقیاتی فنڈز میں اضافہ کیا جائے اسی طرح سندھ کو سیلاب کے حوالے سے جو گرانٹ ملنا تھی آج تک نہیں ملی۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *