Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
اسلام آباد پولیس نے سابق صوبائی وزیرعلی افضل ساہی کو گرفتار کرلیا – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

اسلام آباد پولیس نے سابق صوبائی وزیرعلی افضل ساہی کو گرفتار کرلیا

اسلام آباد: سابق صوبائی وزیر علی افضل ساہی کو جوڈیشل کمپلیکس کے باہر سے اسلام آباد پولیس نے دیگر مقدمات میں گرفتار کر لیا۔

علی افضل ساہی کے وکیل بیرسٹر قاسم عباسی نے بتایا کہ عدالت نے علی افضل ساہی کی تھانہ گولڑہ مقدمہ میں عبوری ضمانت میں 3 جولائی تک توسیع کی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ علی افضل ساہی انسداد دہشتگردی عدالت کے جج راجہ جواد عباس حسن کی عدالت میں پیش ہوئے تھے لیکن پیشی کے بعد جوڈیشل کمپلکس سے واپسی پر سابق صوبائی وزیر کو گرفتار کیا گیا۔
چیئرمین پی ٹی آئی کی پیشی کے موقع پر تھانہ گولڑہ میں دہشت گردی ایکٹ کے تحت سابق صوبائی وزیر کے خلاف مقدمہ درج ہے۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *