Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
گیارہ مہینوں میں ترسیلات زر 12.8 فیصد کم ہوگئیں – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

گیارہ مہینوں میں ترسیلات زر 12.8 فیصد کم ہوگئیں

کراچی: مالی سال 23ء کے ابتدائی گیارہ مہینوں میں ترسیلاتِ زر کی مد میں موصول ہونےوالی رقوم کا حجم 24 ارب 80 کروڑ ڈالر رہا۔

اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق رواں مالی سال کے ابتدائی 11 مہینوں کے دوران بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی جانب سے وطن بھیجی گئی رقوم کا مجموعی حجم 24 ارب 80 کروڑ ڈالر رہا، جو گذشتہ برس کی اسی مدت کے مقابلے میں 12.8 فیصد کم ہے۔

اعدادوشمار کے مطابق مئی کے مہینے میں کارکنوں کی ترسیلاتِ زر کی مد میں 2 ارب 10کروڑ ڈالر موصول ہوئے۔ نمو کے لحاظ سے مئی میں ترسیلاتِ زر میں 4.4 فیصد ماہ بہ ماہ اور 10.4 فیصد سال بسال کمی آئی۔
مئی میں ترسیلات زر کی آمد کے اہم ممالک میں سعودی عرب (524 ملین ڈالر)، متحدہ عرب امارات (335.8 ملین ڈالر)، برطانیہ (306.5 ملین ڈالر) اور امریکہ (257.2 ملین ڈالر) شامل ہیں۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *