Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
استحکام پاکستان نام چوری کرنے پر جہانگیر ترین کو قانونی نوٹس – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

استحکام پاکستان نام چوری کرنے پر جہانگیر ترین کو قانونی نوٹس

لاہور: استحکام پاکستان تحریک نے پارٹی کا نام چوری کرنے پر جہانگیر ترین اورعلیم خان کو قانونی نوٹس بھجوادیا۔

استحکام پاکستان پارٹی کے پیٹرن انچیف جہانگیر ترین اور علیم خان کو استحکام پاکستان تحریک کے صدراحمد کلیم کی جانب سے پارٹی کا نام چوری کرنے پرقانونی نوٹس بھجوایا گیا ہے۔

قانونی نوٹس میں کہا گیا ہے کہ استحکام پاکستان تحریک 17 مئی 2022 کو رجسٹرڈ ہوئی اور پہلے سے موجود استحکام پاکستان تحریک پارٹی کا نام چوری کرنا الیکشن ایکٹ 2017 کی کھلی خلاف ورزی ہے۔
بھجوائے گئے لیگل نوٹس میں جہانگیر ترین اور علیم خان کو 7 دن کا وقت دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ وہ سات دنوں میں اپنی پارٹی کا کوئی اور نام تجویز کریں جو ان کے ذاتی نظریے سے مطابقت رکھتا ہو۔

قانونی نوٹس میں کہا گیا ہے کہ استحکام پاکستان تحریک ایک پارٹی نہیں بلکہ ایک نظریہ ہے جس کا بنیادی نعرہ مستحکم پاکستان ہے۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *