Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
کراچی میں میئر اور ڈپٹی میئر کا الیکشن؛ وزارت داخلہ کا رینجرز کی فراہمی سے انکار – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

کراچی میں میئر اور ڈپٹی میئر کا الیکشن؛ وزارت داخلہ کا رینجرز کی فراہمی سے انکار

اسلام آباد: کراچی میں میئر اور ڈپٹی میئر کی نشست پر الیکشن کے لیے وزارت داخلہ نے رینجرز کی فراہمی سے انکار کر دیا۔

الیکشن کمیشن نے سیکیورٹی کی فراہمی کے لیے وزارت داخلہ کو خط لکھا تھا۔ سیکریٹری الیکشن کمیشن عمر حمید نے سیکریٹری داخلہ کو جوابی خط لکھا۔

خط کے مطابق وزارت داخلہ نے کراچی میں مقامی حکومت کے میئر اور ڈپٹی میئر کے الیکشن کے لیے رینجرز کی فراہمی سے انکار کیا ہے لیکن سیاسی ماحول بہت کشیدہ ہے اور بڑے پیمانے پر تشدد کا خدشہ ہے، امن و امان کی صورت حال دیکھتے ہوئے فول پروف سیکیورٹی کی فراہمی اہم ہے۔
کراچی میئر اور ڈپٹی میئر کی نشست کا الیکشن انتہائی حساس ہے، الیکشن اہم ہے جس میں دو سیاسی جماعتوں کے درمیان سخت مقابلے کا امکان ہے۔ الیکشن کے دوران تشدد کے واقعات کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔

خط میں واضح کیا گیا کہ نشاندہی کرنے پر مجبور ہوں کے میئر اور ڈپٹی میئر کے الیکشن کے دوران کسی واقعے کی ذمہ دار وزارت داخلہ ہوگی۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *