کراچی: سمندری طوفان بائپر جوائے آج شام کیٹی بندر ٹکرائے گا، جس کا فاصلہ صرف 125 کلومیٹر دور رہ گیا ہے جبکہ کراچی سے بھی اس کا فاصلہ مزید کم ہوکر صرف 245 کلومیٹر رہ گیا ہے، کسی بھی قسم کے ناخوشگوار حالات سے نمٹنے کے لیے پاک فوج کے حفاظتی دستے علاقوں میں موجود ہیں جبکہ مکینوں کو حفاظتی مقامات کی طرف منتقل کردیا گیا ہے۔
محکمہ موسمیات نے سمندری طوفان کے حوالے سے 25واں الرٹ جاری کر دیا جس کے مطابق شدید نوعیت کے سمندری طوفان بائپر جوئے کی پیش قدمی کیٹی بندر (سندھ) اور بھارتی ریاست گجرات کی جانب جاری رہی۔
سمندری طوفان کا 6 گھنٹے کے دوران شمال/ شمال مشرق کی سمت میں سفر جاری رہا۔ کراچی سے 230 کلو میٹر اور ٹھٹھہ 220 اورکیٹی بندر سے صرف 125 کلومیٹر دور ہے۔

Leave a Reply