Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
کراچی سمیت سندھ کے 9 اضلاع میں انسداد پولیو مہم کل سے شروع ہوگی – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

کراچی سمیت سندھ کے 9 اضلاع میں انسداد پولیو مہم کل سے شروع ہوگی

کراچی: محکمہ صحت سندھ کے زیر اہتمام پیر سے پانچ روزہ انسداد پولیو مہم کا آغاز ہوگا جس میں صوبے کے 18 لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائیں گے۔

محکمہ صحت سندھ کی جانب سے خصوصی پولیو مہم 19 سے 23 جون تک جاری رہے گی جو حیدرآباد، جامشورو، کراچی کے ضلع وسطی، شرقی، کیماڑی، کورنگی، ملیر، جنوبی اور ضلع غربی سمیت صوبے کے 9 اضلاع میں چلائی جائے گی، سندھ کی 120 یوسیز میں پولیو ورکرز گھر گھر جا کر 18 لاکھ سے زائد بچوں کو قطرے پلائیں گے، پولیو مہم میں 10 ہزار سے زائد ورکرز حصہ لیں گے جبکہ 2200 سے زیادہ پولیس اہلکار بھی موجود ہوں گے۔

محکمہ صحت سندھ کے مطابق گجرو سے ایک مثبت ماحولیاتی نمونہ حاصل کیا گیا ہے، یہ نمونہ 15 مئی 2023 کو سیوریج سے جمع کیا گیا تھا، یہ اس طرح کا پہلا مثبت نمونہ ہے جو 8 ماہ بعد پایا گیا تھا، آخری مثبت نمونہ لانڈھی سے اگست 2022 میں جمع کیا گیا تھا، یہ انتہائی تشویشناک ہے کیونکہ اس کا مطلب ہے کہ اس علاقے میں پولیو وائرس موجود ہے اور پانچ سال سے کم عمر کے بچوں کو خطرہ لاحق ہے۔

محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ تمام والدین اور بچوں کی دیکھ بھال کرنے والے افراد سے درخواست ہے کہ وہ مہم کے دوران اپنے بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے ضرور پلوائیں، پولیو لاعلاج ہے جس سے بچاؤ انسداد پولیو مہمات کے ذریعے ہی ممکن ہے۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *