Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
چوہدری شجاعت کی چوہدری پرویز الہی سے کیمپ جیل میں ملاقات – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

چوہدری شجاعت کی چوہدری پرویز الہی سے کیمپ جیل میں ملاقات

لاہور: چوہدری پرویز الہی اور چوہدری شجاعت میں برف پگھلنے لگی.

سربراہ مسلم لیگ ق چوہدری شجاعت نے پاکستان تحریک انصاف کے صدر چوہدری پرویز الہی سے کیمپ جیل میں ملاقات کی۔ ملاقات میں چوہدری شجاعت حسین کا بیٹا بھی موجود تھا۔

ذرائع کے مطابق چوہدری شجاعت حسین کی جانب سے چوہدری پرویز الہی کا حال احوال دریافت کیا گیا۔ ملاقات میں سیاسی حالات بارے بھی گفتگو کی گئی۔
کیمپ جیل میں ملاقات تقریباً ایک گھنٹہ جاری رہی۔ محکمہ داخلہ کی اجازت سے ملاقات ایڈمن بلاک میں کرائی گئی۔

دوسری جانب پرویز الہی کے بیٹے مونس الہی نے ٹویٹ کیا ہے کہ میرے والد کو ان کے وکیلوں سے ملنے نہیں دیا جارہا، میری والدہ کو بھی ملاقات کی اجازت نہیں مل رہی۔

انہوں نے بتایا کہ آئی جی جیل خانہ جات خود چوہدری شجاعت اور سالک حسین کو ملوانے لیکر گئے ہیں، مگر وکیلوں اور والدہ کو ملاقات کی اجازت نہیں مل رہی، اب یہ ہمیں کہیں گے کہ اس ہفتے کی خاندان والوں کی ملاقات کروا دی ہے۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *