لندن: مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیر اعظم نے یونان حادثے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے حکومت سے انسانی اسمگلنگ میں ملوث افراد کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کردیا۔
سماجی رابطے کی سائٹ پر نواز شریف نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ یونان میں کشتی حادثہ بہت بڑا انسانی المیہ ہے۔ سینکڑوں انسانوں کی موت کا سبب بننے والے افراد، ایجنٹوں اور کمپنیوں کا حکومت کڑا محاسبہ کرے۔

Leave a Reply