Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
اسلام آباد میں ترکیہ کے تعاون سے جدید ڈولفن فورس بنائیں گے، وزیراعظم – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

اسلام آباد میں ترکیہ کے تعاون سے جدید ڈولفن فورس بنائیں گے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے کہا ہے کہ اسلام آباد میں ترکیہ کے تعاون سے جدید دولفن فورس بنائیں گے اور اہلکاروں کو تربیت کیلئے ترکیہ بھیجا جائے گا۔

وفاقی دارالحکومت میں نیشنل پولیس اسپتال کا سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعطم شہباز شریف نے کہا کہ قوم کو پولیس کی کارکردگی پر فخر ہے، پولیس کی کارکردگی ہمیشہ قوم کی امنگوں کے مطابق رہی ہے، پولیس نے کبھی فرض کی ادائیگی میں کوتاہی نہیں کی اور بلا خوف و خطر اپنے فرائض سر انجام دیے۔

وزیراعظم نے کہا پولیس اور اُن کے اہل خانہ کا علاج حکومت کی ذمہ داری ہے، نیشنل پولیس اسپتال کو بہت پہلے بن جانا چاہئے تھا۔
شہباز شریف نے کہا ترکیہ کی مدد سے اسلام آباد مں ڈولفن فورس بنائیں گے اور اہلکاروں کو جدید تربیت کیلئے ترکیہ بھیجا جائے گا، پولیس کی صلاحیتوں میں مزید نکھار لانے کیلئے جن بھی وسائل کی ضرورت ہے اسکو سخت معاشی حالات کے باوجود فی الفور پورا کریں گے۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *