وزیر اعظم ہاؤس کی جانب سے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی س بی) کے گورننگ بورڈ کیلئے ذکا اشرف اور مصطفٰی رمدے کی نامزدگی کا نوٹیفکشن جاری کردیا۔
پیٹرن اِن چیف وزیراعظم شہباز شریف نے دو ناموں کی منظوری کے بعد سمری وزارت بین الصوبائی کو بجھوادی ہے، پی سی بی قوانین کے تحت اب چیف الیکش کمشنر گورننگ بورڈ کا ایک خصوصی اجلاس بلائیں گے جس میں نئے کرکٹ بورڈ سربراہ کا انتخاب ہوگا۔
روایت کے تحت وزیراعظم کی جانب سے نامزد افراد میں سے ہی کسی ایک فرد کا چیئرمین پی سی بی کیلئے انتخاب ہوتا ہے۔

Leave a Reply