Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
شہباز شریف کا عام انتخابات کی تاریخ اور نگراں وزیراعظم پر نوازشریف سے مشاورت کا فیصلہ – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

شہباز شریف کا عام انتخابات کی تاریخ اور نگراں وزیراعظم پر نوازشریف سے مشاورت کا فیصلہ

لاہور: شہباز شریف آئندہ عام انتخابات اور نگراں وزیر اعظم کے نام پر نواز شریف سے مشاورت کے لیے فرانس سے لندن جائیں گے۔

مسلم لیگ ن کے ذرائع سے موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف کل فرانس سے لندن پہنچیں گے جہاں وہ تین روز قیام کریں گے۔

اپنے قیام کے دوران وہ مسلم لیگ ن کے صدر نواز شریف سے اہم ملاقاتیں اور مشاورت کریں گے جس میں سینئر لیگی قیادت بھی ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کرے گی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ شہباز شریف اور نواز شریف ملاقات میں آئندہ عام انتخابات کی تاریخ، نگراں وزیراعظم کے ناموں سمیت دیگر اہم امور پر تفصیلی مشاورت ہو گی جبکہ آئندہ عام انتخابات میں اتحادی جماعتوں کے ساتھ ممکنہ سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر بھی گفتگو ہوگی۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *