Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
’پسوڑی‘ ری میک کی خبر پر پاکستانی سوشل میڈیا صارفین بالی وڈ پر برس پڑے – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

’پسوڑی‘ ری میک کی خبر پر پاکستانی سوشل میڈیا صارفین بالی وڈ پر برس پڑے

کراچی: پاکستانی سوشل میڈیا صارفین کو انڈین فلمساز کی یہ بات پسند نہیں آئی کہ وہ مشہور گانے ’پسوڑی‘ کا ری میک بنانے جارہے ہیں۔

بالی وڈ انڈسٹری سے یہ خبر سامنے آئی تھی کہ کارتک آریان اور کیارا ایڈوانی کی فلم ’ستیاپریم کی کتھا‘ کیلئے ’پسوڑی‘ گانے کا ری میک بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

سوشل میڈیا صارفین کو ری میک کی خبر پر خوشی نہیں ہوئی اور انہوں نے بالی وڈ انڈسٹری کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے ان سے مطالبہ کیا کہ وہ پاکستانی گیتوں کو چوری کرنا چھوڑ دیں۔

ایک ٹویٹر صارف نے لکھا کہ ’پسوڑی‘ کو ریلیز پر ابھی سال ہی گزرا ہے اور اس کا ری میک بنایا جارہا ہے، بالی وڈ کی اریجنلیٹی کہاں ہے۔

ٹویٹر میں موجود ایک صارف نے اس خبر کو پاکستانی آرٹ پر ایک ڈاکا قرار دیا اور بالی وڈ سے پوچھا کہ کیا وہ کچھ اچھا نہیں بناسکتے۔

بعض صارفین نے لکھا کہ ’پسوڑی‘ ایک پاکستانی گانا ہے اور اس کا ری میک بنانے کا حق بالی وڈ کو نہیں ہے، انڈین انڈسٹری کو ہمارے فنکاروں کی عزت کرنی چاہئے۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *