Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
اداکارہ زویا اختر نے فلم ’دی آرچیز‘ کے ٹیزر پر تنقید پر خاموشی توڑ دی – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

اداکارہ زویا اختر نے فلم ’دی آرچیز‘ کے ٹیزر پر تنقید پر خاموشی توڑ دی

ممبئی: بھارتی فلمساز زویا اختر کی نئی آنے والی فلم ’دی آرچیز‘ کو سوشل میڈیا پر ٹرولنگ کا سامنا ہے اور فلمساز نے اس پر اپنا ردعمل بھی دیا ہے۔

’دی آرچیز‘ کا ٹیزر سامنے آتے ہیں جہاں دنیا بھر میں اس کی تعریف کی جارہی ہے وہیں کچھ لوگوں فلم کی کاسٹ کو سفید فام قرار دے کر تنقید کی ہے۔

زویا اختر نے سوشل میڈیا پر شدید ٹرولنگ پر ردعمل دیتے ہوئے لکھا کہ یہ کاسٹ ساری انڈین ہے، کیا ٹرولنگ کرنے والے یہ کہنا چاہتے ہیں کہ انڈین، انڈین نہیں ہیں۔
انہوں نے لکھا کہ ہم یہ فیصلہ کیسے کرسکتے ہیں کہ ایک انڈین کو کس طرح دکھنا چاہئے، یہ کاسٹ کی غلطی نہیں ہے کہ وہ کس طرح نظر آتے ہیں۔

فرحان اختر کی بہن کا مزید کہنا تھا کہ یہ رنگوں کا اختلاف انڈیا کی خوبصورتی ہے اور ’دی آرچیز‘ کی کاسٹ میں سب ہلکے رنگ والے انڈین ہیں۔

’دی آرچیز‘ ایک خصوصی فلم ہے جو شوبز انڈسٹری میں نئے بچوں کو متعارف کرارہی ہے جس میں شاہ رخ خان کی بیٹی سہانا، امیتابھ کی پوتی اگاستیا اور سری دیوی کی بیٹی خوشی کپور شامل ہیں۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *