Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
اسلام آباد کا ٹائٹین بھی ڈوبنے والا ہے، سراج الحق – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

اسلام آباد کا ٹائٹین بھی ڈوبنے والا ہے، سراج الحق

اسلام آباد: امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے وفاقی حکومت کو مخاطب کرکے کہا ہے کہ اسلام آباد کا ’ٹائٹین‘ بھی ڈوبنے والا ہے، یہ عجائب گھر میں بھی نہیں ملیں گے۔

اسلام آباد میں عوامی جلسہ سے خطاب کے دوران انہوں نے کہا کہ فوجی گملوں میں پلنے والے ہمیں جمہوریت کا بھاشن نہ لیں، پی ڈی ایم 13 سیاسی لاشوں کا جوڑ ہے، وزیراعظم کہتا ہے دل پر ہاتھ رکھ کر کہا صرف ایک ارب ڈالر کا سوال ہے۔

انہوں نے کہا کہ نیب، سپریم کورٹ، ایف آئی اے ان کا احتساب کرنے میں ناکام رہے، یونان میں 300 پاکستانی ڈوب گئے لیکن وزیراعظم وہاں نہیں گئے۔
’کراچی کی عوام نے ہمیں ووٹ دیا اورہم پراعتماد کیا‘

پیپلزپارٹی کا وطیرہ رہا ہے وہ عوام کے مینڈیٹ پرڈاکا ڈالتے ہیں، کراچی کی عوام نے ہمیں ووٹ دیا اورہم پراعتماد کیا، اہلیان کراچی نے سپورٹ کیا اورپیپلزپارٹی نے بدمعاشی سے ووٹ پرڈاکہ ڈالا۔

انہوں نے کہا کہ میں پیپلزپارٹی سے نہیں بلکہ آئین کے تحت حلف اٹھانے والے الیکشن کمیشن سے مخاطب ہوں، کراچی بلدیاتی الیکشن میں دو لاکھ ووٹ لینےوالاہارگیاچند ہزارووٹ لینے والاجیت گیا۔

’الیکشن کمیشن والے لاکھوں روپے تنخواہ لیکربھی اپنی ذمہ داری پوری نہیں کی‘

سراج الحق نے کہا کہ الیکشن کمیشن والے لاکھوں روپے تنخواہ اورمراعات لیکربھی اپنی ذمہ داری پوری نہیں کی، ٹیسٹ ٹیوب لیڈر ،شہزادے اورنواب زادے ہمارا مقابلہ نہیں کرسکتے۔

انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن کے دفتر کے قریب کھڑا احتجاج کررہے ہیں، اس پارٹی سے مطالبہ نہیں اس ادارے سے مطالبہ کرتے ہیں جس نے آئین کے تحت حلف اٹھایا ہے، 156ممبران جیت گئے اور 193ممبران ہار گئے۔

سراج الحق نے کہا کہ پیپلزپارٹی نے خرید وفروخت کی دھوکے بازی کی، الیکشن کمیشن کا فرض ہے کہ شفاف الیکشن کے لئے ذمہ داری پوری کرے، افسوس الیکشن کمیشن اپنی ذمہ داریاں پوری کرنے میں ناکام ہوگیا۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *