Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
امریکا بھارت بڑھتے تعلقات سے پاکستان غیر محفوظ نہیں ہوجائے گا، وزیر خارجہ – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

امریکا بھارت بڑھتے تعلقات سے پاکستان غیر محفوظ نہیں ہوجائے گا، وزیر خارجہ

اسلام آباد: پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ امریکا بھارت بڑھتے تعلقات سے پاکستان غیر محفوظ نہیں ہوجائے گا۔

وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کےلیے ضروری ہے دنیا کی سیاست سے تھوڑا دور رہے اور اپنے اوپر توجہ دے، میں نہیں سمجھتا کہ امریکا بھارت کے درمیان بڑھتے تعلقات سے پاکستان امریکا سمیت عالمی برادری سے تعلقات کے حوالے سے غیر محفوظ ہوجائے گا۔

وزیر خارجہ نے کہا کہ جب اپنے معاشی مسائل حل ہوجائیں تو پھر دنیا میں اپنے اہداف حاصل کریں، ہم پہلے بھی اپنے بل بوتے پر کھڑے تھے آگے بھی کھڑے رہیں گے، امریکا بھارت کے مشترکہ اعلامیے کی وجہ سے نہیں بلکہ ہم خود اپنے ملک کی خاطر دہشت گردی کیخلاف جنگ کررہے ہیں۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *