Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
پاکستان کو دہشت گردی کا ورثہ امریکا کی وجہ سے ملا، وزیر دفاع – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

پاکستان کو دہشت گردی کا ورثہ امریکا کی وجہ سے ملا، وزیر دفاع

اسلام آباد: وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پاکستان کو دہشت گردی کا ورثہ امریکا کی وجہ سے ملا، امریکا خطے میں خود دہشت گردی کا ناسور چھوڑ کرگیا، پاکستان آج بھی اس سے نبرد آزما ہے، آج بھی ہمارے فوجی جوان شہید ہورہے ہیں۔

امریکی صدر جوبائیڈن اور نریندر مودی ملاقات کے بعد وائٹ ہاؤس اعلامیہ پر ردعمل دیتے ہوئے خواجہ آصف نے قومی اسمبلی میں کہا کہ امریکی صدر یا وائٹ ہاؤس کو اعلامیہ جاری کرنے سے پہلے سوچنا چاہیے تھا، واشنگٹن نے ہی گجرات میں دہشت گردی پر مودی کا ویزا بند کردیا تھا، آج دہائیوں کے بعد ایک دہشت گرد کی درخواست پر دہشت گردی کی درخواست کی جارہی ہے۔

وزیر دفاع نے کہا کہ گجرات میں ہزاروں مسلمانوں کو قتل، خواتین کی عصمت دری کی گئی، مودی کے ہاتھ اس وقت بھی خون سے رنگے تھے اور آج بھی ہیں، آج بھی کشمیری مسلمانوں کا قتل عام جاری ہے، کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں جاری ہیں۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *