وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ 9 مئی کو آگ لگانے والے اپنے جھوٹ سے بیرون ملک میں آگ بھڑکا رہے ہیں، بیرون ملک مقیم پاکستانی اپنے اپنے ممالک میں پاکستان کے خلاف جھوٹ کو بے نقاب کرنے میں بھرپور کردار ادا کریں۔
وزیراعظم شہبازشریف کی فرانس میں مقیم پاکستانی برادری سے ملاقات ہوئی، جس میں پاکستان بزنس فورم کے نمائندوں نے بھی شرکت کی۔
وزیراعظم نے شرکا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بیرون ملک مقیم پاکستانی وطن کے سفیر اور قیمتی اثاثہ ہیں، اُن کی وطن کی ترقی کے لئے خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔
شہباز شریف نے کہا کہ ایک سال میں پاکستان کو ڈیفالٹ سے بچایا، نہایت کٹھن فیصلوں سے گزر کر یہاں تک پہنچے ہیں، گزشتہ چار سال میں معیشت تباہ، بے روزگاری اور مہنگائی آسمان پر پہنچا دی گئی جبکہ خارجی محاذ پر بھی پاکستان تنہائی کا شکار تھا، ایک سال کی مسلسل محنت کے بعد عالمی برادری سے تعلقات بحال کیے۔

Leave a Reply