Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
بدسلوکی پر مبنی ڈراموں پر پابندی لگنی چاہیے، نادیہ افغان – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

بدسلوکی پر مبنی ڈراموں پر پابندی لگنی چاہیے، نادیہ افغان

لاہور: پاکستان شوبز کی سینئر اداکارہ نادیہ افغان نے بدسلوکی پر مبنی ڈراموں پر پابندی عائد کرنے کا مطالبہ کر دیا۔

حال ہی میں نادیہ افغان ایک انٹرویو میں شریک ہوئیں جہاں انہوں نے شوبز سے جڑے مسائل اور ڈراموں پر اپنے خیالات کا اظہار کیا۔

نادیہ افغان کا کہنا تھا کہ آج کل کے ڈراموں میں دکھایا جارہا ہے کہ لڑکا لڑکی کے پیچھے پاگل ہے کبیر سنگھ بنا پھر رہا ہے اور اس کے ساتھ زبردستی اور بد سلوکی کر کے محبت کا اظہار کر رہا ہے ایسی محبت کوئی محبت نہیں ہوتی۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ گھریلو تشدد کو فروغ دینے والے ایسے ڈراموں پر پابندی لگنی چاہیے۔ ان کا کہنا تھا کہ اس طرح کے ڈرامے ہماری نوجوان نسل کو غلط پیغام دے رہے ہیں۔

میزبان نے نادیہ سے سوال کیا کہ اگر انہیں ورلڈ ٹور پر جانا ہو تو وہ کس کے ساتھ جانا پسند کریں گی؟ جس پر اداکارہ نے میرا جی کا نام لیا۔ نادیہ افغان نے کہا کہ وہ میرا جی سے بے حد محبت کرتی ہیں کیونکہ وہ بہت اچھی انسان ہیں۔

سب سے زیادہ اوور ریٹڈ اداکارہ کون ہیں؟ اس سوال پر نادیہ افغان نے یمنیٰ زیدی کی شہرت پر سوال اُٹھاتے ہوئے کہا کہ یمنیٰ زیدی آج کی سب سے اوور ریٹڈ اداکارہ ہیں۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *