Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
مدارس والوں کو بھی لیپ ٹاپ اسکیم میں شامل کیا جائے، عبد الاکبر چترالی – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

مدارس والوں کو بھی لیپ ٹاپ اسکیم میں شامل کیا جائے، عبد الاکبر چترالی

اسلام آباد: جماعت اسلامی کے رکن قومی اسمبلی عبد الاکبر چترالی نے کہا ہے کہ مدارس میں اچھی پوزیشن لینے والوں کو لیپ ٹاپ اسکیم میں شامل کیا جائے۔

قومی اسمبلی اجلاس میں مولانا عبد الاکبر چترالی نے کہا کہ ملک میں مردم شماری ہوئی ہے، جو اساتذہ سے کروائی گئی، چترال کے اساتذہ نے بھی یہ فریضہ انجام دیا، چترالی اساتذہ کا کہنا ہے کہ عید آنے والی کے مگر انہیں مشاہرہ نہیں دیا گیا۔

ان کا کہنا تھا کہ مدارس میں ہزاروں بچے زیر تعلیم ہیں، ان کو مفت رہائش اور کھانا دیا جاتا ہے، مدارس میں اچھی پوزیشن لینے والوں کو بھی لیپ ٹاپ اسکیم میں شامل کیا جائے۔

انہوں نے مطالبہ کیا کہ پاکستان پوسٹ میں بڑے پیمانے پر کرپشن ہوئی ہے، اس کی مکمل تحقیقات کروائی جائیں۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *