Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
منی لانڈرنگ کے مقدمے میں پرویز الہی کی ضمانت منظوری، رہائی کا حکم – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

منی لانڈرنگ کے مقدمے میں پرویز الہی کی ضمانت منظوری، رہائی کا حکم

لاہور کی خصوصی عدالت نے منی لانڈرنگ کے مقدمے میں پرویز الہی کی ضمانت منظور کرتے ہوئے ان کی رہائی کا حکم جاری کردیا۔

اسپیشل سینٹرل کورٹ لاہور میں تحریک انصاف کے صدر چوہدری پرویز الہی کے خلاف ایف آئی اے کی جانب سے درج کرائے گئے منی لانڈرنگ کے مقدمے کی سماعت ہوئی۔

خصوصی عدالت کے جج بخت بہزاد نے سابق وزیر اعلی پرویز الٰہی کی درخواست ضمانت منظور کرتے ہوئے ان کی رہائی کا حکم جاری کردیا۔

عدالتی حکم کے بعد پرویز الہی کی جانب سے ان کے وکیل فرخ امین رانا ایڈووکیٹ نے مچلکے جمع کروائے جس کے بعد عدالتی روبکار جاری کردیا گیا۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *