Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
نواز شریف اور آصف زرداری کی دبئی میں اہم ملاقات – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

نواز شریف اور آصف زرداری کی دبئی میں اہم ملاقات

دبئی / لاہور: مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف اور پاکستان پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کے درمیان دبئی میں اہم ملاقات ہوئی ہے۔

نوازشریف اور آصف زرداری کے درمیان دبئی میں ہونے والی اہم ملاقات مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر و سینئر نائب صدر مریم نواز اور پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو بھی شریک تھے۔

ذرائع کے مطابق اس اہم بیٹھک میں عام انتخابات کیلیے اسمبلیوں کی تحلیل کی تاریخ، عبوری حکومت اور سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر بات چیت کی گئی جبکہ موجودہ سیاسی صورت حال اور آئندہ کے لائحہ عمل پر بھی مشاورت کی گئی۔
ملاقات میں نواز شریف کی وطن واپسی پر بھی مشاورت ہوئی جبکہ موجودہ اہم سیاسی پیشرفت کا جائزہ بھی لیا گیا جبکہ ن لیگ اور پیپلزپارٹی نے ملاقاتیں جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔

ذرائع کے مطابق دونوں جماعتوں کے قائدین کی عید کے بعد دوبارہ ملاقات ہوگی، جس میں اہم فیصلے کیے جانے کا امکان ہے۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *