Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
پی ٹی آئی حکومت کی نااہلی کیوجہ سے پی آئی اے کو اربوں کا نقصان ہوا، وزیراعظم – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

پی ٹی آئی حکومت کی نااہلی کیوجہ سے پی آئی اے کو اربوں کا نقصان ہوا، وزیراعظم

لاہور: وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی حکومت کی نااہلی کی وجہ سے قومی ایئر لائن کو اربوں روپے کے نقصان ہوا۔

وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت پی آئی اے ( پاکستان انٹرنیشنل ایئر لاینز) کی بحالی کے حوالے سے اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا، جس میں وفاقی وزراء خواجہ سعد رفیق، اعظم نزیر تارڑ، مشیر وزیرِ اعظم احد خان چیمہ اور متعلقہ حکام نے شرکت کی۔

وفاقی وزراء سید نوید قمر، اسحاق ڈار، احسن اقبال، معاونِ خصوصی محمد جہانزیب خان اور متعلقہ حکام نے وڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی۔

وزیرِاعظم نے وزیرِ خزانہ کی سربراہی میں قومی ایئرلائن کی تنظیم نو، اصلاحات اور بحالی کیلئے اعلیٰ سطح کی کمیٹی تشکیل دے دی ہے جو عید کے بعد پی آئی اے کے حوالے سے اپنی تجاویز و سفارشات کابینہ کو پیش کرے گی۔

وفاقی وزیر ریلوے و ہوا بازی خواجہ سعد رفیق نے وزیراعظم کو پی آئی اے کی بہتری کیلئے مجوزہ روڈ میپ اور اصلاحات سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی جس پر وزیراعظم نے وفاقی وزیر ریلوے و ہوابازی کی پی آئی اے سے متعلق کاوشوں کی تعریف کی۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *