Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
نواز شریف مریم نواز کے ہمراہ 4 جولائی کو دبئی سے جدہ جائیں گے – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

نواز شریف مریم نواز کے ہمراہ 4 جولائی کو دبئی سے جدہ جائیں گے

اسلام آباد: سابق وزیر اعظم نواز شریف 4 جولائی کو دبئی سے جدہ جائیں گے اور ان کے ہمراہ ن لیگ کی سینئر نائب صدر مریم نواز بھی ساتھ ہوںگی۔

جاری کردہ شیڈول کے مطابق 10جولائی کو نواز شریف جدہ سے لندن روانہ ہوں گے جبکہ مریم نواز پاکستان واپس آئیں گی، جدہ قیام کے دوران میاں نواز شریف اہم ملاقاتیں کریں گے۔

اطلاعات کے مطابق نواز شریف کاروباری شخصیات اور آئل کمپنیوں کے نمائندے ملاقاتیں کریں گے۔
اس سے قبل سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف کی مسلم لیگ ن یو اے ای کے عہدیدران سے ملاقات ہوئی، مسلم لیگ یو اے ای کے وفد کی قیادت ن لیگ یواے ای کے صدر غلام مصطفی مغل نے کی۔

خیال رہے کہ 24 جون کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف اور مریم نواز کی دبئی میں ہونے والی ملاقات میں سابق وزیراعظم نواز شریف کی وطن واپسی، عام انتخابات اور نگراں سیٹ کے ناموں پر غور کیا گیا تھا۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *