Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
پی آئی اے کی پہلی حج پرواز 350 حاجیوں کو لیکر پاکستان پہنچ گئی – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

پی آئی اے کی پہلی حج پرواز 350 حاجیوں کو لیکر پاکستان پہنچ گئی

اسلام آباد: فریضہ حج کی ادائیگی کے بعد حجاج کی واپسی شروع ہوگئی، پی آئی اے کی پہلی حج پرواز 350 سے زائد حجاج کو لیکر نیو اسلام آباد ائیرپورٹ پر لینڈ کر گئی۔

پی آئی اے کی پہلی حج پرواز پی کے 762 سعودی عرب سے 394 عازمین حج کو لیکر نیو اسلام آباد انٹرنیشنل ائرپورٹ پہنچی جس میں وزیر مذہبی امور سینیٹر طلحہ محمود بھی شامل تھے۔

ائیرپورٹ پہنچنے پر سول ایوی ایشن اتھارٹی کے ائیرپورٹ مینجر آفتاب گیلانی، مفتی تقی عثمانی اور ائیرپورٹ حکام نے عازمین حج کو خوش آمدید کہا، ا س موقع پر وزیر مذہبی امور نے حجاج کو ہار پہنائے اور تحائف تقسیم کئے اور تمام عازمین کی حج کی ائیرپورٹ سے گھروں کو روانگی تک خود بھی ایئرپورٹ پر موجود رہے۔
ایئرپورٹ انتظامیہ نے پی آئی اے، ایف آئی اے اور کسٹم کے ساتھ مل کر حجاج کو خوش آمدید کہنے کے انتظامات کئے، اس موقع پر ائرپورٹ پر کام کرنے والی دیگر ایجنسیوں کے نمائندے بھی موجود تھے۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *