Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کی کراچی سمیت 9 نئے صوبے تشکیل دینے کی تجویز – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کی کراچی سمیت 9 نئے صوبے تشکیل دینے کی تجویز

اسلام آباد: سینیٹ کے ڈپٹی چیئرمین مرزا محمد آفریدی نے مزید 9 نئے صوبے تشکیل دینے کی تجویز پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ کراچی کو بھی ایک صوبہ ہونا چاہیے۔

نجی چینل کے پروگرام میں ایک انٹرویو کے دوران انہوں نے سابقہ وفاق کے زیر انتظام قبائلی علاقہ جات (فاٹا) اور ہزارہ ضلع کو اپنے صوبے بنانے کے ساتھ پنجاب اور بلوچستان کو تین تین صوبوں میں تقسیم کرنے کی وکالت کی۔

ڈپٹی چیئرمین سینیٹ نے کراچی کو مکمل طور پر الگ صوبہ بنانے پر زور دیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ “فاٹا کو الگ صوبہ بنایا جائے اور ہزارہ کے لیے بھی ایک صوبہ بنایا جائے۔”
مرزا محمد آفریدی نے مزید کہا کہ پاکستان میں جتنے صوبے ہوں گے اتنا ہی بہتر ہوگا۔ پی پی پی کے اعتراضات سے متعلق سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ 18ویں ترمیم کی گئی اور نیشنل فنانس کمیشن(این ایف سی) ایوارڈ کیا گیا، ٹھیک اسی طرح جب نئے صوبے بنیں گے تو این ایف سی ایوارڈ بھی اسی طرح تقیسم کردیا جائے گا۔

انہوں نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ اگر مذکورہ صوبے بن جاتے ہیں تو وہ این ایف سی ایوارڈ کے تحت مالی بجٹ میں سے اپنا حصہ وصول کرتے رہیں گے۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *