Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
کے الیکٹرک سے نیا معاہدہ کرنے سے قبل سندھ حکومت سے مشاورت کی جائے، صوبائی وزیر توانائی – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

کے الیکٹرک سے نیا معاہدہ کرنے سے قبل سندھ حکومت سے مشاورت کی جائے، صوبائی وزیر توانائی

کراچی: صوبائی وزیر توانائی امیتاز شیخ نے کہا ہے کہ کے الیکٹرک سے نیا معاہدہ کرنے سے قبل سندھ حکومت سے مشاورت کی جائے۔

کراچی میں جاری لوڈ شیڈنگ پر اظہار برہمی کرتے ہوئے امتیاز شیخ نے کہا کہ بجلی کی ترسیلی کمپنیوں کا اختیار نیپرا اور پاور ڈویژن کے پاس ہے، عوام کی تکالیف کا احساس کرتے ہوئے سندھ حکومت کے الیکٹرک، حیسکو اور سیپکو کی انتظامیہ سے بازپرس کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کے الیکٹرک بورڈ میں صوبے کی نماٸندگی نہ ہونے کی وجہ سے عوام اذیت کا شکار ہیں۔

صوبائی وزیر توانائی نے کہا کہ بجلی کی ترسیلی کمپنیوں کا اختیار نیپرا اور پاور ڈویژن کے پاس ہے، جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے بل ادا کرنے والے صارفین کو بجلی کی بندش سے نجات دلائی جاسکتی ہے، کے الیکٹرک انتظامیہ کے مطابق کراچی کے مختلف علاقوں پر 25 ارب کے بقایا جات ہیں۔

انہوں نے کہا آٸینی طور پر کے الیکٹرک کا اختیار وفاقی حکومت کے پاس ہے اس کے باوجود عوام کی تکالیف کا احساس کرتے ہوئے سندھ حکومت کے الیکٹرک، حیسکو اور سیپکو کی انتظامیہ سے بازپرس کرتی ہے، متعدد بار مطالبے کے باوجود کے الیکٹرک بورڈ میں سندھ کو نماٸندگی نہیں دی جارہی۔

امتیاز شیخ نے کہا کہ لوڈشیڈنگ کا تعین این ٹی ڈی سی کرتی ہے، جس کا مرکزی دفتر لاہور میں ہے۔ اُن کا مزید کہنا تھا کہ کے الیکٹرک کا معاہدہ ختم ہونے میں چند ہفتے باقی ہیں، نیا معاہدہ کرنے سے قبل سندھ حکومت سے لازمی مشاورت کی جائے کیونکہ صوباٸی حکومت سب سے بڑی اسٹیک ہولڈر ہے۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *