Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
لاہور میں بغیر ہیلمٹ موٹرسائیکل سواروں کو پٹرول نہیں ملے گا – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

لاہور میں بغیر ہیلمٹ موٹرسائیکل سواروں کو پٹرول نہیں ملے گا

لاہور: لاہور میں ہیلمٹ کے بغیر موٹر سائیکل سواروں کو پیٹرول فروخت کرنے پر پابندی عائد کردی گئی۔

چیف ٹریفک آفیسر کی درخواست پر ڈپٹی کمشنر لاہور نے نوٹیفکیشن جاری کردیا، جس میں کہا گیا ہے کہ ہیلمٹ نہ پہننے کی وجہ سے حادثات میں سر کی چوٹ کے واقعات میں اضافہ ہورہا ہے۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ پٹرول حاصل کرنے کے لئے موٹرسائیکل سوار کا ہیلمٹ پہننا ضروری ہے، نوٹیفکیشن 1965 کے موٹر وہیکل آرڈیننس کے تحت جاری کیا گیا جو تمام متعلقہ اداروں بھجوادیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ 3 روز قبل پنجاب بھر میں موٹر سائیکل سواروں کیلئے ہیلمٹ پہننا ضروری قرار دیا گیا تھا جس پر ڈی آئی جی ٹریفک پولیس پنجاب نے فوری عملدرآمد کیلئے مراسلہ بھی جاری کر دیا ہے، متعلقہ حکام کو ہدایت بھی کی گئی ہے کہ خلاف ورزی کرنے والوں کیخلاف قانونی کارروائی بھی کی جائے۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *