کراچی: اوپن مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے چوتھے یعنی جمعرات کے روز انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی۔
کاروباری لین دین کے دوران انٹربینک میں ڈالر کی قیمت 37 پیسے کمی سے 277 روپے چار پیسے پر بند ہوئی۔
اسی طرح کاروباری لین دین کے دوران اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں 1 روپے کی کمی ہوئی جس کے بعد اوپن مارکیٹ میں ڈالر 280 روپے پر پہنچ کر بند ہوئی۔
واضح رہے کہ آئی ایم ایف سے معاہدے کے بعد زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں ڈالر کی قیمت دو روز تک گراوٹ کا شکار رہی تھی جبکہ گزشتہ روز انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں قیمتیں بڑھ گئیں تھیں۔
واضح رہے کہ رواں کاروباری ہفتے کے پہلے اور دوسرے دن (پیر اور منگل) روپے کے مقابلے میں ڈالر تیزی کے ساتھ اپنی قدر غیر معمولی کھو بیٹھا تھا۔ دو روز قبل ڈالر کی انٹربینک مارکیٹ میں قیمت مجموعی طور پر 10.55 روپے کم ہوئی تھی ، جس سے ڈالر 275.44 روپے کی سطح پر آ گیا تھا۔ اسی طرح دو روز کے دوران اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قیمت مجموعی طور پر 11 روپے کم ہوکر 279 روپے پر پہنچ گئی۔

Leave a Reply