Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
وفاقی ملازمین کے پراویڈنٹ فنڈ کی شرح میں اضافے کی منظوری – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

وفاقی ملازمین کے پراویڈنٹ فنڈ کی شرح میں اضافے کی منظوری

اسلام آ باد: وفاقی حکومت نے سرکاری ملازمین کے پراویڈنٹ فنڈ کی شرح منافع میں اضافے کی منظوری دے دی۔

وزارتِ خزانہ کے مطابق مالی سال 22-2021ء کے لیے جی پی فنڈ کی شرح منافع 12.40 فیصد تھی جسے اب آئندہ مالی سال کے لیے بڑھا کر 14.22 فیصد کردیا گیا ہے۔ وزارت خزانہ نے ایک مراسلے کے ذریعے کنٹرولر جنرل آف اکاؤنٹس کو آگاہ کردیا ہے۔

واضح رہے کہ وفاقی حکومت نے بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 35 فیصد اور پنشن میں ساڑھے 17 فیصد اضافہ کیا ہے جس کا نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا ہے۔
وزارت خزانہ کے نوٹی فکیشن کے مطابق یکم جولائی سے وفاقی حکومت کے تمام پنشنرز بشمول دفاع کے سول پنشنر ر اور آرمڈ فورسز کے ریٹائرڈ اور سول آرمڈ فورسز کے ریٹائرڈ ملازمین کی پنشن میں اضافے کی منظوری دی گئی ہے۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *