Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
فلسطینیوں پرظلم کرنیوالا اسرائیل پاکستان کو نصیحت کرنے سے باز رہے، دفترخارجہ – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

فلسطینیوں پرظلم کرنیوالا اسرائیل پاکستان کو نصیحت کرنے سے باز رہے، دفترخارجہ

اسلام آباد: ترجمان دفتر خارجہ نے اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل میں پاکستان کے خلاف بیان کو سختی سے مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل پاکستان کو انسانی حقوق پر نصیحت نہیں کرسکتا جس کی فلسطینیوں پر ظلم و ستم کی طویل تاریخ ہے۔

جنیوا میں اقوام متحدہ کی کونسل برائے انسانی حقوق کے 53 ویں اجلاس میں پاکستان میں انسانی حقوق کے حوالے سے رپورٹ پر گفتگو کرتے ہوئے اسرائیلی نمائندے نے تنقید کی تھی جس پر ردعمل دیتے ہوئے ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ فلسطینیوں پر ظلم ڈھانے والا اسرائیل پاکستان کو انسانی حقوق پر نصیحت نہیں کرسکتا۔

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل نے آج پاکستان کی عالمی رپورٹ کو متفقہ طور پر منظور کر لیا ہے۔ متعدد ریاستوں اور سول سوسائٹی کی تنظیموں نے انسانی حقوق کے فروغ میں پیش رفت پر پاکستان کی تعریف کی۔

ترجمان نے کہا کہ اسرائیل کا بیان بنیادی طور پر دیگر ریاستوں کی ایک بڑی اکثریت کے بیانات سے متصادم ہے۔ اسرائیل کی فلسطینیوں پر ظلم و ستم کی طویل تاریخ کے پیش نظر حقوق انسانی کے تحفظ کے بارے میں پاکستان کو اس کے مشورے یا نصیحت کی ضرورت نہیں ہے۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *